اسلام آباد میں دھماکے کے بعد امریکی سفارتخانےنے اپنے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی ) امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں اور ملازمین کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چھٹوں کے دوران اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں امریکیوں پر ممکنہ حملےکا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کو نجی ہوٹل نہ جانےکا انتباہ جاری کر دیا۔امریکی سفارت خانےکی جانب سے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ چھٹوں کے دوران اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں امریکیوں پر ممکنہ حملےکا خدشہ ہے۔

امریکی سفارت خانےکا کہنا ہےکہ سفارتخانےکے اہلکار تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس نےشہرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے ریڈ زون سمیت شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھادی ہے۔اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہےکہ وہ دوران سفر اپنی ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور ریڈ زون و دیگر مقامات پر دوران چیکنگ تعاون کریں۔ پولیس حکام نے کہا کہ شہری ریڈ زون و دیگر جگہوں پر دوران چیکنگ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری 15 پر اطلاع دیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کے تحت ریڈ زون سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔شہریوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کیلئے مالی پیکج کی منظوری۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیےکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ڈرائیور کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور کے اہلخانہ کے لیے مالی پیکج کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیےکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات کی روشنی میں ڈرائیور کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی، ٹیکسی ڈرائیور سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کے مالی پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ اعلامیےکے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مالی پیکج کا چیک سجاد حیدر شاہ کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں