ہمارے خلاف کیسز کیوں ختم ہورہے ہیں؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا عمران خان کے بیان پر ردِ عمل آگیا

سیالکوٹ ( پی این آئی ) ہمارے خلاف جتنے جھوٹے کیس تھے وہ ختم ہو گئے، عمران خان کے خلاف جو حقیقی کیس ہیں وہ ضرور بنیں گے، مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑے گی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات بھرپور طریقے سے لڑے گی اور الیکشن مہم کو نواز شریف صاحب لیڈ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن اکتوبر میں ہوں گے۔ دھونس کے رویے میں عمران خان ناکام ہو گیا۔

ن لیگ پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی۔ جو بھی اسمبلی ٹوٹی ہم وہاں سے لڑ کر کامیاب ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ایک ظالم اور محسن کش شخص آج جنرل (ر) باجوہ کو گالیاں دے رہا ہے،کہتا ہے نیب جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھا، بتایا جائے کہ کس کی فرمائش پر شریف خاندان اور مجھے قید کیا گیا۔سیالکوٹ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ٹبر نے تحفے تک بیچ ڈالے، کوئی بعید نہیں بعد میں سارا الزام اپنی مرشد بیوی پر ڈال دے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی سیاسی دہشت گردی کے خطرات ہیں، علم ہے کہ عوام مشکل میں ہیں، جس شخص نےخوشخالی کی باتیں کیں وہ عوام کوبدحالی میں چھوڑگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قید سے رہائی مانگتے تھے لیکن اللہ نے ہمیں رہائی کے ساتھ اقتدار بھی دیا، نوازشریف ضرور آئےگا اور ملک کی تقدیربدلےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں