وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ناراضگی کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ناراض ہونے کی وجہ بتادی اور کہا کہ حسنین بہادر دریشک کی مس انڈر اسٹینڈنگ کی وجہ سے پرویز الہٰی ناراض ہیں۔ سبطین خان نے کہا کہ ق لیگ کے تمام 10ممبران پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں،ہم نے لکھ کر دیا ہے کہ11جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، اب یہ ہمارا فیصلہ ہوگا کہ11 جنوری سے پہلے یا بعد میں اعتماد کا ووٹ لیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جاری سیشن میں ہی وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لے لیں گے،

گورنر صاحب 18 گھنٹے میں اعتماد کے ووٹ لینے کا کہہ رہے تھے، ہمارے لوگوں نے لکھ کر دیا ہے کہ وہ باہر جا رہے ہیں، کوئی بیماری ہے، استعفے آئےتو میں آدھے گھنٹے میں قبول کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close