بڑے صوبے میں سات دھماکے، متعدد افراد نشانہ بن گئے، افسوسناک خبر

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان میں یکے بعد دیگرے 7 دھماکوں میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔ 6دھماکے کوئٹہ جبکہ ایک دھماکہ صنعتی شہر حب میں ہوا ،بلوچستان کے علاقےحب میں صدر تھانے کے سامنے دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے اس کے علاوہ کوئٹہ میں سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باوڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا۔

 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولیس پر دستی پھینکا، پولیس ناکے پر دستی بم حملہ میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت8 افراد زخمی ہوئے، کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ میں بھی دستی بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے4 افراد زخمی ہو گئے،اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ ہو گیا،حملہ الفیصل چوک کے قریب کیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس کے علاوہ تربت میں دھماکہ ہوا جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے،دھماکے میں ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہوا ہے، بم ڈسپوزیبل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔آج سہ پہر میں سبزل روڈ پہ کباڑی کی دکان میں دستی بم کا دھماکا، 3 خواتین سمیت چار افراد زخمی، دوسرا دستی بم ناکارہ ہو گیا۔

 

 

حب چوکی,آج شام صدر تھانے کے سامنے بم دھماکا، ایک موٹرسائیکل تباہ، 3 افراد زخمی ہوئے، سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس ناکے پر دستی بم حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوئے۔ کاہان میں کل سے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، آج ایک حملے میں فوج کے ایک کپیٹن سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ خضدارمیں جیلانی چوک پر پولیس وین پر دستی بم حملہ ،رات گئے سریاب میں تیسرا دھماکہ، ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا۔ تربت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکا ہوا،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گرانی کے مقام پر ماربل سے لوڈ ٹرک پر دستی بم حملہ،حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close