آئندہ الیکشن کی تیاریاں، مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کون لیڈ کرے گا؟ بڑا اعلان کر دیا

فیصل آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے اور الیکشن مہم کو نواز شریف لیڈ کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں (ن )لیگ پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی جب کہ ابھی جو بھی اسمبلی ٹوٹی ہم وہاں سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوں گے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 4سال میں ملکی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا، توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کی گئیں، اربوں روپے کے تحائف بیچ دئیے گئے۔ تحائف کی وجہ سے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، 5 ارب کی پراپرٹی حاصل کی اور 50 ارب روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز تھے جو ختم ہو گئے، عمران خان کے خلاف جو حقیقی کیسز ہیں وہ لازمی بنیں گے، مسلم لیگ (ن) 2023 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑے گی۔(ن) لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کو پیش نظر رکھا اور ان کے دور میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں