ق لیگ نے کہاں کہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی؟ پی ٹی آئی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف اور مسلم لیگ( ق) کے پرویز الٰہی گروپ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اب نجی ٹی وی چینل ایسے حلقوں کے نام سامنے لے آیا ہے جہاں جہاں( ق) لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے لیکن تاحال کمیٹی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

 

 

 

سابق مذاکرات میں مسلم لیگ (ق) نے گجرات، وزیر آباد اور منڈی بہاؤالدین ،ڈسکہ اور حافظ آباد کی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہش ظاہر کی ۔ (ق) لیگ نے بہاولپور اور چکوال کے حلقوں کی بھی خواہش ظاہر کردی تاہم دونوں جماعتوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کمیٹی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ان حلقوں میں مسلم لیگ (ق) الیکشن لڑنا چاہتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان حلقوں میں( ق) لیگ قومی اور صوبائی ، دونوں حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے، 2018ءمیں( ق) لیگ جہاں جہاں سے جیتی تھی، وہ حلقے ان حلقوں کے علاوہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close