لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر اقتصادی و سیاسی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کے نام پر جو کچھ کیا اس کا پول ساری قوم کے سامنے کھل گیاہے ، توشہ خانہ سے 6 ارب روپے کے تحفے اٹھاکر لے گئے اس میں صرف ایک ظاہر کیا باقی سارے چوری کر لئے،ریاست مدینہ والے چوری کرتے نہ چھپاتے ہیں،عمران خان نے طالبان سے بات کرنے کا نتیجہ دیکھ لیا ،
مذاکرات کا نتیجہ ہے کہ آج پھر دہشتگردی شروع ہوگئی ہے،عمران خان نے دہشتگردی نہیں روکی بلکہ ان سے مذاکرات کی اجازت دی جنہوں نے ہمارے بچوں کو شہید کیا،دل میں اتنے راز ہیں کہ انتخابات میں ہمارے ساتھ کیا کیا گیا،جوعمران خان کو سلیکٹ کروا کر اقتدار میں لائے انہوںنے ملک کا نقصان کیا،اگلے الیکشن میں عمران خان کے لئے 2018ء والی بیساکھیاں نہیںہوںگی، اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہونا پڑے گا، پہلے کہتے تھے اپنی لڑائی خود لڑیں گے اب کہتے اسٹیبلشمنٹ انہیں بچا لے،
پنجاب میں حکومت بنوا کر پرویز الٰہی نے بھی عمران خان پراحسان کیا آپ بھی عمران خان کے شر سے ضرور بچیں، عمران خان کی محسن کشی کی خصلت تبدیل نہیں ہو سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ، مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے خواجہ سلمان رفیق ، چوہدری افضل بشیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
سردار ایازق صادق نے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش بھی ہے ، اگر قائد اعظم نہ ہوتے تو شاید پاکستان بھی نہ ہوتا، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد وہاںمساجد میں آگ لگانا اورمسلمانوں پر ظلم عام ہوگیا ہے، پاکستان کے جھنڈے میں سفید حصہ اقلیت کا ہے،مسیحی ہندو سکھ پارسی یا جس بھی مذہب کی اقلیتیں ہیں پاکستان کی ریاست ان کو تحفظ دیتی ہے، آج حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کا بھی دن ہے ،آج ہمارے قائد نوازشریف کی پیدائش کا بھی دن ہے جو قائداعظم کی مسلم لیگ کی روایت کولے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف سے متعلق کس طرح کی زبان استعمال کی لیکن اس کے جواب میں نواز شریف نے تنقید بھی کی ہے تو عمران خان کا عزت و احترام سے نام لیا ہے ، یہ سمجھتے ہیں انسان گالی دے کر مقبول ہوتا ہے جبکہ ہم سمجھتے ہیں انسان عزت و احترام دے کر اور کام کر کے مقبول ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے ملک کے دفاع کیلئے ایٹمی دھماکے کئے،
اگر ایٹمی دھماکے نہ کئے ہوتے تو بھارت ہم پر کئی بار حملے کر چکا ہوتا، اس وقت کے امریکی صدر کلنٹن نے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش ، اگر ہم وہ لے لیتے اور اپنے دفاع پر سمجھوتہ کر لیتے تو ڈالر تو ختم ہو جانے تھے لیکن پاکستان کمزور ہوجاتا ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی کی اور ہمارے بچوں کو شہید کیا، عمران خان نے طالبان سے بات کرنے کا نتیجہ دیکھ لیاہے ،
تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کا نتیجہ ہے کہ دہشتگردی دوبارہ شروع ہوگئی ہے،عمران خان نے دہشتگردی نہیں روکی بلکہ مذاکرات کی اجازت دی جنہوں نے ہمارے بچوں کو شہید کیا۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف وہ لیڈر ہے جس نے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، موٹرویز کز جال بچھایا ، سی پیک کا منصوبہ دیا ۔سینے میں اتنے راز ہیں کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ کیا کیا گیا ۔
انہوںنے کہاکہ 2018ء میں جی ڈی اے والے کہتے تھے دبائو تھا پی ٹی آئی جوائن کرو ،جو عمران خان کو سلیکٹ کروا کر اقتدار میں لائے انہوںنے ملک کا نقصان کیا ۔1947ء سے عمران خان کی حکومت آنے تک جتنا ملکی قرضہ تھا عمران خان نے اس سے کئی گنا زائد قرضہ لیا، بجلی اور گیس کاگردشی قرضہ ان کے دور میں بڑھا،انہوںنے تجارتی خسارہ کئی گنا بڑھا دیا،
کیا پاکستان کو عمران خان پاکستان کی معیشت کو جکڑنے آیا تھا، بھارتیوں سے بھی پارٹی کے نام پر فنڈنگ لی اور پوچھنے پر الیکشن کمیشن کو برابھلا کہا۔ انہوںنے کہاکہ بتائیںجو عمران خان کو لائے انہوںنے 2018 میں کیا کردار ادا کیا ،عمران خان کو لانے والوں نے ملک سے زیادتی کی جس کا عذاب عوام بھگت رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر امپورٹ اور اخراجات کو کم نہ کریں تو پھر قرضے لے کر گزارا نہیں کیاجاسکتا۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کیا کہ آئندہ حکومت ایسی جگہ پھنس جائے کہ ہل نہ سکے،
عمران خان کی ٹیپس یا تصویریں آئیں تو کہتے سب جھوٹی ہیں۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے عمران خان کو شوکت خانم کے لئے پچاس کروڑ کی زمین دی ۔ جنرل باجوہ نے جتنی سپورٹ عمران خان کو دی کسی اور کو نہیں ملی۔ انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین جہاز میں ان کیلئے اراکین اسمبلی کو لائے ،
علیم خان نے عمران خان کو اپنا سب کچھ دیا لیکن اس سے بھی احسان فراموشی کی، جہانگیر ترین کی اہلیہ اور بیٹی پر مقدمات درج کروا دئیے، عمران خان ملک کو برباد کرنے کا ایجنڈا لے کر آیا کیونکہ ان کے لوگوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہیں، عمران خان نے کون سی موٹروے یا کون سا ڈیم بنایا ،عمران خان نے سیلاب زدگان کی کیا مدد کی ،عمران خان کہتا ہے اگر میں وزیراعظم نہیں تو کچھ بھی نہیں ، پنجاب میں حکومت بنوا کر پرویز الٰہی نے بھی عمران خان پراحسان کیا آپ بھی عمران خان کے شر سے ضرور بچیں،
عمران خان کی خصلت تبدیل نہیں ہو سکتی، میں انہیں1960سے جانتا ہوں ۔عون چوہدری کو اس لئے خدا حافظ کہا کہ کیونکہ ان کو عمران خان کے راز پتہ چل گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مریم نواز کی قید کے دران جیل میں کیمرے لگواتا رہا، یہ سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کرتا رہا قوم کو سب پتہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو لوگ اسے چھوڑ کر گئے وہ اس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر گئے،
اسی وجہ سے ایم کیو ایم اور دیر لوگوںنے اس کا ساتھ چھوڑا ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے عمران خان کہتا تھاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو تاحیات توسیع دوں گا اب کہتے ہیںغلطی تھی۔ خان جو مرضی کر لیں انتخابات 2023میں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ،شیخ رشید کو سنجیدہ نہیں لیتا ۔اگر عمران خان اسمبلی توڑنا چاہتے تو اعلان کے وقت کیوں نہ توڑی ، یہ سب ڈرامے بازیاں اور گیدڑ بھبھکیاں ہیں،
اگر نمبر پورے تھے تو اعتماد کا ووٹ لے لیتے ۔ انہوںنے کہاکہ اپریل میں لوکل گورنمنٹ اور 15اگست کے بعد الیکشنوںمیں جائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میرے خاندان نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، جماعتیں بدلنا اچھا کام نہیں ،جماعتیں بدلنے سے سیاست نہیں چلتی ،آمریت یا ڈکٹیٹر شپ جیلوں میں ڈالتی ہے جبکہ عمران خان نے بھی مخالفین کو جیلوںمیں ڈلوایا ۔ انہوںنے کہاکہ 2018کاسلیکٹڈ وزیراعظم ڈکٹیٹر شپ سے بدتر تھا،
عمران خان کو حکومت مل بھی گئی لیکن عوام کے مسائل حل نہ ہوئے۔انہوںنے کہاکہ شوکت ترین صاحب نے آئی ایم ایف کو وفاقی حکومت کی مخالفت میں کیوں خط لکھا کیا وہ پاکستانی نہیں ؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب آپ کو اسمبلی توڑنے کی جلدی کیا ہے اگر آپ نے ہی اقتدار میں واپس آناہے تو لوگوں کی خدمت کرو،آپ کی کام کرنے کی نیت نہیں اس لئے پنجاب پرویز الٰہی کے رحم و کرم پر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں