سابق آرمی چیف کے خاندان کی ٹیکس معلومات لیک کرنے والے تینوں ملزمان نے بیان دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل (ر)قمر باجوہ کے خاندان کے ٹیکس کی معلومات لیک کرنے والے 3 ملزمان نے اپنے بیان ریکارڈ کروا دیے ہیں ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق تینو ملزمان کے 164کے بیانات ڈیوٹی مجسٹریٹ انیل سعید نے ریکارڈ کیے ہیں ۔ ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز،10 سے زائد کمپیوٹرز قبضے میں لیے گئے جنہیں فرانزک کیلیے لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایف آئی اے کی

اعلیٰ سطح پر بنائی جانے والی ٹیم تفتیش کر رہی ہے، ایف بی آر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گرفتار تینوں ملزمان کے164کے بیانات ریکارڈ کروا دئیے ہیں۔ خیال رہے کہ ایف بی آر سے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کا معاملہ کے ملزمان شہزاد نیاز،ارشد علی اور عدیل اشرف اسپیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔

عدالت کا تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ملزمان کے وکلاء اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوگئے۔تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے بتایاکہ ملزم شہزاد نیاز نے دیگر دو شریکِ ملزمان کو پیسے کے عوض بیچتا،شریکِ ملزمان نے ایف بی آر کا ریکارڈ صحافی کو فروخت کیا، عدالت نے تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں