چوہدری نثار علی خان کی ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں سے رابطے کی تصدیق، کونسی پارٹی جوائن کریں گے؟

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آج سیاست گالم گلوچ کی ہو گئی ہے، ن لیگ کے بنانے میں ان کا بڑا کردار رہا ہے، اس پارٹی کیخلاف بات کروں یہ مجھے اچھا نہیں لگتا ، پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے بھی دوستی اور احترام کا رشتہ ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی سیاست دشمنی میں بدل گئی ہے ، وہ گالم گلوچ کرتے ہیں وہ اس کا حصہ نہیں بن سکتے، اپنے حلقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ میں وہی صحیح ہے جو نواز شریف کہتے ہیں ،

پی ٹی آئی میں وہی صحیح ہے جو عمران خان اور پیپلز پارٹی میں وہی صحیح ہے جو آصف زرداری کہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرا مقابلہ فرشتوں سے نہیں بلکہ پارٹیاں بدلنے والوں سے ہے، انہوں نے کہا سچ کا ساتھ دینے والے آج بھی موجود ہیں ،فوج کے نیوٹرل ہونے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا فوج نے اچھا قدم اٹھایا ہے اسے ویلکم کہنا چاہئے ، فوج کو اپنا کام اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنا چاہئے ، پنجاب میں جو ہو رہا ہے اس سے مجھے دور رکھیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےکہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں، کس پارٹی میں جانا ہے یہ باہمی مشورے کے ساتھ ہو گا ،الیکشن سے پہلے یا بعد میں جائوں گا اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، سیاسی پارٹی نہیں بنا رہا ،ہو سکتا ہے آزاد ہی الیکشن لڑوں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close