نان ٹیچنگ سٹاف کے لیے بری خبر، موسم سرما میں ہیڈز اور نان ٹیچنگ سٹاف کو چھٹیاں نہیں ہوں گی

فیصل آباد (آئی این پی)موسم سرما کی تعطیلات میں ہیڈز اور نان ٹیچنگ سٹاف کو چھٹیاں نہیں ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات کردی گئیں۔ چھٹیوں میں بچے اور اساتذہ تو گھروں میں بیٹھیں گے۔

سکول سربراہان اور نان ٹیچنگ سٹاف تعلیمی اداروں میں حاضر رہیں گے۔ ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن ملک منظور احمد نے سکول سربراہان کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ سکول ہیڈز کو چھٹیوں کے دوران عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close