شدید دھند کی وجہ سے ٹرین آپریشن بھی متاثر، مسافر ٹرینیں 2 سے 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار

فیصل آباد (آئی این پی)شدید دھند کی وجہ سے ریلوے سسٹم پرکراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کاشیڈول بھی بری طرح متاثر رہا۔رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس5 گھنٹی40منٹ،کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 5 گھنٹے 30 منٹ،کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 5 گھنٹے،

کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس4 گھنٹے،کراچی براستہ فیصل آباد اور پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ،کراچی براستہ فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ،مچھ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنیو الی علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس2 گھنٹے 30 منٹ اور کراچی سے لاہور آنے والی خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close