ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر خم ٹھونک کر کس پارٹی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے؟

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر ساجد احمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے تمام ارکان صوبائی اسمبلی متحد اور پرویز الہی کے ساتھ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا میں ساجد احمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کے تمام ارکان صوبائی اسمبلی سیسہ پلائی دیوار کی طرح وزیراعلی چودھری پرویز الہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

پنجاب اسمبلی ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ اختلافات کا پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی ہمارے لیڈر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close