قومی اسمبلی سے استعفے منظور کروانے کب جارہے ہیں؟ پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی ا ین آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم اس ہفتے قومی اسمبلی میں استعفے منظور کروانے جا رہے ہیں،جب بھی استعفوں کا کہتے ہیں اسپیکر چھٹی لے کر بھاگ جاتے ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں تاکہ انتخابات ہوسکیں۔

 

 

 

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ہفتے قومی اسمبلی میں استعفے منظور کروانے جا رہے ہیں، جب بھی استعفوں کا کہتے ہیں اسپیکر چھٹی لے کر بھاگ جاتے ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں تاکہ انتخابات ہوسکیں، لگتا خفیہ تاریخ طے کرکے اسپیکر کے پاس جانا پڑے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔ افغانستان کے اثرات پاکستان پر بھی ہیں،افغانستان میں عدم استحکام کی پاکستان کو بہت بڑی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے، بلاول بھٹو نے خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کر دیا۔موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔جب تک انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ ساٹھ فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔قوم ان چوروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔فواد چوہدری نے کہا 8 مہینے سے ہم نے استعفے دیئے ہوئے ہیں،127اراکین نے عمران خان کے کہنے پر استعفے جمع کرائے، اب فیصلہ کیا ہے کہ خفیہ طریقے سے ہی اسمبلی جائیں تاکہ اسپیکر مل جائیں۔ اعتماد کے ووٹ میں تاخیر نہیں کرنا چاہتے۔ ہمارے تمام ممبران پرویز الہیٰ کو ووٹ دیں گے۔ہم پنجاب اسمبلی سے ووٹ لینے جا رہے ہیں۔ق لیگ کے 10 ارکان ہیں، اس طرح پرویز الہیٰ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہو گی، ہمارے تمام ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کا وفد پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سے ملنے جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں