حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو بند کر دیا گیا، سفر سے پہلے ہی خبر پڑھ لیں

لاہور (پی این آئی) موٹر وےپولیس نے دھند کے باعث لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی ۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے ، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔

 

 

موٹر وے پولیس کی جانب سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی گئی ۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، لاہور : روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے مزید کہا کہ مسافر موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close