ریحام خان نے تیسری شادی پر تنقید کرنیوالوں کو کرارہ جواب دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) معروف صحافی ریحام خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے مطابق نکاح کیا کوئی شادی پر بھی تنقید کرے تو کیا کر سکتے ہیں،تنقید کرنے والے بےچاروں کا کام یہی ہوتا ہے۔نکاح پر بھی اگر کوئی تنقید کرتا ہے تو اس کا مطلب ان لوگوں کو تنقید کے سوا کچھ نہیں آتا۔

 

 

 

ریحام خان نے ان لوگوں کی نہ پہلے کوئی پرواہ کی ہے نہ اب کروں گی اور باقی لوگوں کو بھی یہی کرنا چاہئیے۔میں نے زندگی اپنے اصولوں سے گزارنی ہے۔انہوں نے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین اب اس دنیامیں نہیں ہیں، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔خواہش تھی کہ شادی سادگی سے ہو۔شوہر سے متعلق ریحام خان نے بتایا کہ مرزا بلال کا تعلق کراچی سے ہے۔پہلی دفعہ ملاقات امریکا میں ایک یونیورسٹی وزٹ کے دوران ہوئی۔ہم دونوں میں کافی چیزیں کامن ہیں۔باقی اللہ کی مرضی ہوتی ہے کب کیا ہو جائے۔میرا ماننا ہے کہ جیسا لکھا ہو وہی ہوتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی۔ریحام خان نے گذشتہ روز اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکانٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا۔ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

 

 

واضح رہے کہ ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، تاہم اس سے قبل ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔انہوں نے پہلی شادی 1993 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی ان کے پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close