اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلا لیا

لاہور ( پی این آئی ) پنجاب کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو بلا لیا گیا ہے، اس حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد اسمبلی کے اجلاس کا نیا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 

 

 

کہا جارہا ہے کہ 11 جنوری کو وزیراعلیٰ کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں آئندہ سماعت کے پیش نظر اسی تاریخ کو اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، کیوں کہ لاہور ہائی کورٹ نے 11 جنوری تک اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی کی شرط پر ہی پرویزالہٰی کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال کیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی لاہور ہائیکورٹ میں اگلی سماعت سے پہلے ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اسمبلی توڑ دیں گے، اس سلسلے مین پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، اعتماد کے ووٹ میں تاخیر نہیں کرنا چاہتے، ہمارے تمام ممبران پرویز الہیٰ کو ووٹ دیں گے، مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں، اس طرح پرویز الہیٰ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہو گی۔

 

 

 

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو واپس وطن پہنچنے کی ہدایت کی ہے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہیپ کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی آئندہ چند روز میں وطن واپس آ جائیں گے، شمسہ علی دبئی اور وسیم خان بادوزئی برطانیہ سے وطن واپس آئیں گے، نیاز گشکوری عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے وہ بھی وطن واپس آ رہے ہیں، جب کہ 2 اراکین اسمبلی لیاقت بدر اور حامد یار ہراج گزشتہ روز واپس پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close