لاہور (پی ان آئی) تحریک انصاف نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو وطن پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو واپس وطن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شمسہ علی دبئی اور وسیم خان بادوزئی برطانیہ سے وطن واپس آئیں گے۔نیاز گشکوری عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے وہ بھی وطن واپس آ رہے ہیں، جبکہ 2 اراکین اسمبلی لیاقت بدر اور حامد یار ہراج گزشتہ روز واپس پہنچ چکے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہیپ کے مطابق تمام ارکان اسمبلی آئندہ چند روز میں وطن واپس آ جائیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں موقع دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں،ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا۔پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے۔بلاول بھٹو نے زیادہ بیرونی دورے کیے حالانکہ اتنے دورے تو جب میں وزیراعظم تھا اس وقت نہیں کیے تھے۔عمران خان نے سوال کیا کہ بلاول بھٹو اپنے پیسے پر دورے کر رہے ہیں تو کیا بلاول بھٹو کے یہ نجی دورے ہیں؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔
اقتدار کی خاطر عوام کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا۔عمران خان نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں، سریم کورٹ نے کہا تھا تمام جماعتوں کا اکٹھا کیس چلے لیکن صرف پی ٹی آئی کے کس کا فیصلہ کیا گیا اور یکطرفہ فیصلہ کیا گیا۔عوام میرے ساتھ اس لیے کھڑی ہے کیونکہ میں کرپشن کا خاتمہ کرنا چاپتا ہوں اور جنہوں نے کرپشن کی ان سے ملکی خزانے کا لوٹا ہوا مال واپس لوں گا۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کے آخری سال میں پتہ چلا کہ سابق آرمی چیف احتساب چاہتے ہی نہیں تھے۔وہ سمجھتے رہے پی ٹی آئی کا عروج کم ہوگا لیکن نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں