لندن میں نواز شریف کے گارڈ کے خلاف حملے کے الزام کی تحقیقات ختم

لندن(پی این آئی) برطانوی پولیس نے نواز شریف کے گارڈ کے خلاف حملے کے الزام سے متعلق تحقیقات ختم کر دیں۔ سکیورٹی گارڈ فرید نے موچی کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی کارکن نے شکایت کی تھی، ہاتھا پائی کا واقعہ 2 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب نواز شریف اپنے دفتر سے نکل رہے تھے۔

سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک احسن ڈار نے کہا کہ پولیس نے 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا، گارڈ کو مشتعل کرنیکی کوشش کی گئی تاہم اس نے پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔ احسن ڈار نے کہا کہ نواز شریف کی حفاظت اولین ترجیح تھی، دفاع میں گارڈ کو چوٹیں بھی آئیں، پی ٹی آئی کے کارکن نے سکیورٹی گارڈ پربلاجوازحملہ کرنیکا الزام عائد کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں