کراچی، گھر کی بالکونی میں کھڑی کینیڈین نیشنل خاتون گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی (پی این آئی) گلستان جوہر میں گھر کی بالکونی پر کھڑی کینیڈین نیشنل خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی، واقعہ کے وقت علاقے کے کچھ لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تهے۔ جاں بحق خاتون کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ عرفانہ اپنی بہن کے گھر کینیڈا سے آئی تھی، مقتولہ کی بہن رہائشی عمارت کے سیکنڈ فلور پر فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔ عرفانہ فلیٹ کی بالکونی پر کھڑی تھی کہ اس دوران علاقے کے کچھ لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تهے،

گولی بالکونی میں کھڑی کینیڈین نیشنل خاتون کو لگ گئی جسے زخمی حالت میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گئی۔ مقتولہ کی کل کینیڈا واپسی کی فلائٹ تھی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close