لاہور، ڈی جی پی آر کے سٹاف کی بنیادی تنخواہ کا 100 فی صد الاؤنس کی منظوری

راولپنڈی(آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی طرف سے ڈی جی پی آر کے افسران اورملازمین کے لئے بنیادی تنخواہ کا 100 فی صد پی آر الاؤنس کی منظوری ایک قابل تعریف اقدام ہے اور ڈی جی پی آر ہیڈ آفس اور تمام فیلڈ دفاتر کے تمام افسران اور سٹاف اس تاریخی فیصلہ پر وزیراعلی پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ حکومت پنجاب کے عوامی اقدامات اور پالیسیوں کی بھرپور تشہیر کا ذمہ داری مزید محنت اور جذبہ سے سرانجام دیتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائر یکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی محمد اویس نے دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں کیا جس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر تابندہ سلیم اور طاہرہ ارفا‘ انفار میشن افسران فیض الاسلام قریشی، راجہ عاصم، عمران حیدر، سپرنٹینڈنٹ فرحت عباس، شکیل احمد، پی پی او آغا ندیم اور دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر افسران اور سٹاف نے کہا کہ کہ صحافی کالونیوں کے قیام اور پلاٹوں کی فراہمی وزیر اعلی پرویز الہی کا ایسا قابل ستائش قدم ہے جس کی بدولت صحافیوں اور ڈی جی پی آر کے افسران وملازمین کیلئے رہائشی کے مسائل حل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی لاہور کے بی بلاک کے متاثرین کو متبادل پلاٹس کی فراہمی بھی قابل ستائش اقدام ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی میڈیا سے دوستی اور میڈیا سے وابستہ افراد کی فلاح کے جذبہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور سٹاف نے پی آر الاؤنس کی منظوری میں اہم کردار اداکرنے پر ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ‘ سیکرٹری انفارمیشن آصف بلال لودھی‘ ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر‘ ایڈیشنل ڈی جی پی آر روبینہ افضل، ڈائریکٹر ایڈمن اشتیاق امین، حسیب زیدی اور دیگر تمام افسران کا بھی شکریہ ادا کیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close