اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنمابیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے گورنر کے کہنے پر اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا، اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو گورنر نے سزا وزیر اعلی کو دے دی۔ ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے اجلاس نہیں بلایا تو وزیر اعلی اعتماد کا ووٹ لے ہی نہیں سکتے تھے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارا موقف تھا کہ لڑائی گورنر اور اسپیکر کی ہے، سزا وزیر اعلی کو دے رہے ہیں، اگر اجلاس نہیں بلایا گیا تو وزیر اعلی کیسے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ عدالت 11 تاریخ کو حتمی فیصلہ دے گی کہ گورنر کا فیصلہ درست تھا یا نہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں