خودکش حملہ، گاڑی میں خاتون کی موجودگی کی افواہ، اسلام آباد پولیس نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد حملے میں پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات سے گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، ممکنہ طور پر ڈرائیور یا حملہ آور نے خود کو چادر میں لپیٹا ہوا تھا جس سے خاتون کی موجودگی کا گمان ہوا۔ترجمان پولیس نے کہا کہ خودکش حملہ انٹیلی جنس اداروں، اسپیشل برانچ کی بروقت اطلاعات کی وجہ سے ناکام ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اگلے 48 گھنٹے کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں گاڑی کی چیکنگ کے دوران خود کش دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید جبکہ چار پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جوانوں نے جان پر کھیل کر اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close