دوران ملازمت انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثاء کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)دوران ملازمت انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثاء کو مستقل ملازمت دینے کا معاملہ، وزیراعظم امدادی پیکج کے قوائد میں ترمیم کر دی گئی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا، میمورنڈم کے مطابق ترمیم کے بعد ملازمین ورثا کو کنٹریکٹ کی جگہ مستقل ملازمت دی جا سکے گی،گریڈ 15 تک پوسٹ کیلئے ٹیسٹ میں ناکام امیدوار کو نچلے گریڈ پر مستقل کیا جائے گا،پی ایم اے پی 2006 و 2015 کے تحت کنٹریکٹ ملازمین فوری مستقل کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close