پولیس اہلکار کس کی طرف لپکا تو دھماکہ ہوا؟ اسلام آباد خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے شامل کی گئی ہے، ایف آئی آر ایگل اسکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں زخمی کانسیبل نے مؤقف اپنایا کہ وہ ڈیوٹی پر آئی 10 میں موجود تھا کہ مشکوک گاڑی تلاشی کے لیے روکی، کانسٹیبل عدیل پچھلی سیٹ پر لمبے بالوں والے شخص کی طرف لپکا، لمبے بالوں والے شخص کی طرف پولیس اہلکار کے لپکنے پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے عدیل شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تین اہلکار اور شہری بھی زخمی ہوئے، دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹے اور ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلا۔ تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کا نمبر 17 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close