اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو، عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا، اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں لائیں گے ، اب حتمی فیصلہ عوام کریں گے ، حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے ، سلیکٹڈ گورنر نے آرٹیکل 58 ٹو بی بحال کرنے کی کوشش کی مگر اس کا راستہ روک دیا گیا ، اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے ، عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےو زیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا ، پرویز الٰہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں گورنر کے اقدام کو چیلنج کیا گیا جس پر عدالت نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو بحال کر دیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت گیارہ جنوری تک معطل کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں