ریحام خان کی شادی سے پہلے انہیں ایک ماہر علم نجوم نے کیا کہا تھا؟ دلچسپ انکشاف

لاہور (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ایک پیغام میں کیا تاہم انہوں نے اپنی تیسری شادی سے متعلق جولائی میں ہی دلچسپ انکشاف کر دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق جولائی کے مہینے میں ریحام خان نے پروگرام ” جی سرکار“ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا پیار دوبارہ ڈھونڈنے سے متعلق دلچسپ بات بتائی ، انہوں نے تیسری شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ” میری ایک فیملی ممبر ہیں جو کہ پامسٹ بھی ہیں، نے مجھے بتایا کہ میں دوبارہ شادی کروں گی “ ۔اپنی گفتگو کے لب لباب میں ان کا کہنا یہی تھا کہ وہ دوبارہ شادی پر غور کریں گی جبکہ وہ زندگی میں پیار کے دوبارہ ملنے پر یقین رکھتی ہیں ۔یاد رہے کہ ریحام نے 36 سالہ اوورسیز پاکستانی مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے جو کہ امریکہ میں رہائش اختیار کیئے ہوئے ہیں، مرزا بلال ایک کارپوریٹ پروفیشنل ہیں اور اس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور گزشتہ شادی سے ان کا ایک بچہ بھی ہے ، مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے ۔ریحام خان اور مرزا بیگ کا نکاح امریکہ کے شہر ’ سیٹل ‘ میں ایک نجی تقریب میں ہواہے ، ، وہ سابق ماڈل ہیں جبکہ ” دی 4 مین شو“، ” دل پے مت لے یار “ ، ” نیشنل ایلین براڈکاسٹ “ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close