عامر لیاقت کا اپنی نازیبا ویڈیوز بنوانے میں کیا کردار تھا؟ دانیہ شاہ نے مرحوم سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

کراچی(پی این آئی) مرحوم ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کہا ہے کہ ”عامر لیاقت حسین شہرت کے بھوکے تھے اور ان کی نازیبا ویڈیو میں نے انہی کے اصرار پر بنائی تھی۔ وہ ایسی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنا چاہتے تھے۔

 

 

“میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ نے کہا کہ ”عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو میرے فون میں محفوظ کی گئی تھی، جو میں نے لیک نہیں کی اور نہ ہی عامر لیاقت کی موت اس ویڈیو کی وجہ سے لاحق ڈپریشن کے سبب ہوئی۔ جب کسی شخص کو ذہنی صدمہ یا ڈپریشن لاحق ہوتا ہے تو وہ موقع پر ہی مر جاتا ہے مگر عامر لیاقت کی موت ویڈیو لیک ہونے کے ایک ہفتے بعد ہوئی۔“دانیہ شاہ نے حیران کن دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو اس نے نہیں بلکہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر موجود لوگوں نے لیک کی۔ انہوں نے کہا کہ ”اگر اس ویڈیو سے متعلق میرا دعویٰ جھوٹا ثابت ہو جائے تو میں اپنی سزا قبول کروں گی۔“واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف کراچی کی ایک عدالت میں عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close