پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پر قاتلانہ حملہ

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ٹوئنٹی فور نیو زکے مطابق پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈپٹی اسپیکر لائیو سٹاک کی تقریب میں شریک تھے۔ محمود جان حملے میں محفوظ رہے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر محمود جان کا عرصہ سے زمینی تنازعہ چلا آرہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close