عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کیلئے بری خبر ، عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے عامرلیاقت کی نازیباویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔جمعہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اور عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دانیہ شاہ پرعامرلیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے، عامرلیاقت کی بیٹی کی شکایت پرایف آئی اے نے کارروائی کی تھی اور ملزمہ کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close