لاہور (پی این آئی) نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایکشن شروع کر دیا ہے اور سب سے پہلے کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 2019 کا آئین ختم ہونے کے باعث اب گورننگ بورڈ کا وجود نہیں رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے گورننگ بورڈ کے اراکین کو گورننگ بورڈ ختم ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔
گورننگ بورڈ کے اراکین کو پیغام میں دیئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق 2019 کے آئین کی منسوخی کے ساتھ ہی گورننگ بورڈ ختم ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کو دوپہر کے اوقات میں ای میل کر کے اطلاع دی گئی۔ محمد وسیم کو دیئے گئے پیغام کے مطابق ان کی تقرری 2019 کے آئین کے تحت ہوئی تھی، جس کی وجہ سے اب ان کا عہدہ نہیں رہا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں