ریحام خان کی تیسری شادی، شوہر کی تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی)ریحام خان کی تیسری شادی، شوہر کی تصاویر سامنے آگئیں۔ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شادی کر لی۔ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکانٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا تاہم ابھی انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔

واضح رہے کہ ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، تاہم اس سے قبل ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔انہوں نے پہلی شادی 1993 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی ان کے پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close