قومی اور نجی ائیر لائنز کے اندورن ملک کرایوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی(پی این آئی)قومی اور نجی ائیر لائنز کے اندورن ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق کرسمس،موسم سرما کی چھٹیوں اور نئیسال کی آمد کی وجہ سے ٹکٹیں مہنگی ہوئیں، ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ طلب اور رسد کا فرق ہے۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 36 ہزار اور دو طرفہ کرایہ 71 ہزار تک پہنچ گیا جبکہ نجی ائیرلائن کمپنیوں نے یک طرفہ کرایہ 35 سے 45 ہزار روپے کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close