وزیراعلی پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، پرویزالٰہی اور صوبائی کابینہ فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے خلاف ریفرینس صدر کو بھیجا جائے گا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کاررائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس وزیراعلی کو ہٹانے کا اختیار نہیں،وزیراعلی کو اسمبلی منتخب کرتی ہے،

اسمبلی ہی ہٹاسکتی ہے۔انہوکںنے کہاکہ (ن )لیگ نے 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، وزیراعلی نے کبھی نہیں کہا کہ اعتماد کا ووٹ نہیں لینا،اسپیکر اسمبلی اجلاس بلائیں گے تو ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے،آج اعتماد کے ووٹ پراجلاس بلایا ہے،اجلاس معمول کے مطابق ہوگا۔فوادچوہدری نے کہا کہ ن لیگ کو چاہیے تھا اجلاس میں اپنے بندے پورے کرتی ،گورنر کے نوٹی فکیشن کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، گورنر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں،آئین کو پامال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close