پاکستان کی کس ٹیلی کام کمپنی کی سب سے زیادہ شکایات پی ٹی اے کو موصول ہوئیں؟ تفصیلات جاری

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نومبر 2022ءمیں ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف 13ہزار 99شکایات موصول ہوئیں۔ پی ٹی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ موصول ہونے والی ان شکایات میں سے 98فیصد کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔پی ٹی اے کو سیلولر موبائل آپریٹرز کے خلاف سب سے زیادہ 12ہزار 576شکایات موصول ہوئیں۔ سب سے زیادہ 5ہزار779شکایات جاز کے خلاف آئیں جن میں سے 5ہزار 761کا ازالہ ہو چکا ہے۔

دوسرے نمبر پرزونگ کے خلاف 3ہزار 19شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2ہزار 988کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ تیسرے نمبر پر ٹیلی نار کے خلاف 2ہزار 471 اور چوتھے نمبر پر یوفون کے خلاف 1ہزار 305شکایات موصول ہوئیں جن میں سے بالترتیب 2ہزار 452اور 1ہزار 240کا ازالہ ہو چکا ہے۔بیسک ٹیلی فونی کے خلاف 150اور آئی ایس پیز کے خلاف 362شکایات ملیں، جن میںسے بالترتیب 110اور 271کا ازالہ ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close