وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیرون ملک دوروں کا خرچ کون اٹھاتا ہے؟ پہلی بار تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات سامنے رکھ دیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ خریدتا ہے اور ہوٹل کا بل بھی خود ادا کرتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں اپنے بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا ،اگر ایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ یہ میرا استحقاق ہے۔

میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں عوام کو ہوا ہے،میری محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکلا اور ملک کو معاشی فوائد حاصل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جی77یعنی ترقی پذیر ممالک کےاتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close