اسمبلیاں تحلیل ہونے سے پہلے ہی پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گر گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن سے قبل ہی پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرانا شروع کر دیں۔ پی ٹی آئی کے اہم رہنماء پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماء اور سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم کے قریبی ساتھی چوہدری رجب نھڑی اور شریف نھڑی نے پیپلزپارٹی میں شمعولیت اختیار کرلی۔

 

 

 

اسمبلیاں تحلیل ہونے سے پہلے ہی پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گر گئیں چوہدری رجب نھڑی اور شریف نھڑی نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت کھاروڑو میں پی ٹی آئی کو خیرباد کہا۔ چوہدری رجب کا کہنا تھا کہ ہم اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر پی پی رہنما ڈاکٹر نور علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے چوہدری رجب اور شریف نھڑی کو خوش آمدید کہتے ہیں،2023 کے الیکشن میں عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی، پیپلزپارٹی میں شمولیت بلاول بھٹو زرداری پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، انشااللہ مستقبل کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close