حکومت نے ہزاروں سرکاری نوکریوں کی منظوری دیدی

لاہور(پی این آئی) پنجاب کابینہ نے محکمہ اسکولز ایجوکیشن میں 25 ہزار اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دے دی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اساتذہ کی بھرتی کی درخواست ملالہ یوسف زئی نے ملاقات میں کی تھی۔

 

 

کابینہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے عام آدمی کو فری لیگل ایڈفراہم کرنےکی منظوری بھی دے دی، کابینہ نے فری لیگل ایڈکے لیے پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل 2022 کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کم وسائل رکھنے والے افرادکوپنجاب حکومت فری لیگل ایڈ دے گی، ایک ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکےگی۔کابینہ نےکاشت کاروں کے لیے سولرپمپس پروگرام کادائرہ کارصوبے بھر میں بڑھانےکی منظوری دے دی۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سولرپمپس کی فراہمی کے پروگرام سے زرعی شعبہ ترقی کرےگا، کاشت کار کوپانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکےگی جس سے زرعی پیداواربڑھےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close