چوہدری شجاعت حسین اچانک کس سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے ؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات کرنے بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کرنے بلاول ہاؤس گئے، جہاں پر چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

 

 

ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیرچودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کل ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے تمام ارکان کو بھی کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی ہے، جہاں چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس کے بعد وزیراعلیی پنجاب سپیکر سبطین خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی سازش عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی، سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے،پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اتحاد مضبوط ہے، دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے، عدم اعتماد کی تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کوئی بھی سازش عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی، کل کے اسمبلی اجلاس پی ٹی آئی اور ہماری جماعت بھرپور پاور شو کریں گے۔دوسری جانب گورنرہاؤس پنجاب کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا، رینجرز اور ایف سی کے جوانوں نے سازو سامان ک ساتھ سکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس لاہور پنجاب کی سیاست کا محور بن چکا ہے، جس میں مسلم لیگ (ن) کا گزشتہ روز بھی طویل اجلاس جاری رہا ۔جبکہ پی ٹی آئی نے گورنر ہائوس کے باہر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

 

 

 

جس کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر ہاؤس کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب رینجرز کے جوانوں نے گورنر ہاؤس کی سکیورٹی ذمے داریاں پہلے ہی سنبھال رکھی تھیں، گزشتہ روز صبح کے وقت ہی ایف سی کی اضافی نفری بھی گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں