لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ایک آدمی نے حکومت کو گرا کر ملک کے ساتھ دشمنی کی، قوم مجھے50 سال سے جانتی ہے، میرے ساتھ ملک دشمن، غداروں والا سلوک کیا گیا۔
ہمیں ہٹاکر چوروں کو بٹھادیا گیا جس کے بعد ہمیں برابھلا کہنے والے بھی چوروں کو دیکھ کر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ہم سے ایسےدشمنی کی گئی جیسےہم غدار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 70 سال میں قوم کو اس طرح اندھیرے میں جاتے نہیں دیکھا، ہماراملک دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، ہماری 2صوبوں میں حکومت ہے، 66فیصد حصےمیں ہماری حکومت ہے، اس کے باوجود الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں کیوں کہ ملک میں جلدی الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ تھا، اس حکومت کو ایک آدمی نےگرایا، میں سب اداروں سےبات کر رہا ہوں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سے بات کر رہا ہوں، یہ سب کی جنگ ہے سوائے ان لوگوں کے جن کے پیسے باہر پڑے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آدمی نے دشمنی کی ہے، قوم چوروں کے ٹولے کو قبول نہیں کررہی، 70 فیصدپاکستانی کہتے ہیں مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں۔
ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ اس پارٹی کو ختم کرنا ہے،عمران خان کو ختم کرنا ہے، نااہل کرنا ہے۔ دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن ہم جیت رہے تھے، پھر فیصلہ کیا گیا کہ مجھے مار کر ہٹایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں