اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) سیاسی طور پر ہماری اتحادی ہے اور رہے گی جب کہ عمران خان اور پرویز الٰہی میں کوئی دوریاں نہیں ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ گورنر پنجاب کے خط کو پڑھ کر سمجھ نہیں آتا ہے کہ بندا ہنسے یا روئے، پاکستان میں کوئی ہے جو یقین رکھتا ہے کہ اچانک وزیراعلیٰ پنجاب اپنی اکثریت کھوبیٹھے ہیں۔
اچانک ان کو یاد آیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تو اکثریت ہی نہیں، یہ لوگ عمران خان اور عوام کے پاس جانے سے بھی خوف زدہ ہیں، ان کو سمجھ میں آچکا کہ عمران خان سے سیاسی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، یہ لوگ پہلے کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن سے بھاگے، یہ سیاسی میدان اور عدالتوں سے بھی ناکام ہوئے ، انہوں نے عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی، انہوں نے پہلےجون میں ترمیم کی اوریونین کونسلز کی تعداد بدل دیں، ان کا مقصد الیکشن میں تاخیر کرنا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسد عمر نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ان میں اور عمران خان میں کوئی دوریاں نہیں ہیں، سیاسی طورپر ہم (ق)ٌ لیگ کے اتحادی ہیں اور فیصلہ ہوگیا کہ آگے بھی رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں