تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو، ابھی تحریک اعتماد جمع ہوئی اس کا نوٹس ہونا باقی ہے، تحریک عدم اعتماد آچکی اب اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔

 

 

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاری سیشن کے دوران گورنر کیسے اجلاس طلب کر سکتے ہیں؟ آئین میں درج ہے جو اجلاس گورنر بلائیں گے اسے ملتوی بھی گورنر ہی کریں گے، جو اجلاس اسپیکر بلوائیں گے وہ ملتوی بھی اسپیکر ہی کریں گے، گورنر پنجاب نے آرٹیکل 209 کی بات کی ہے، ہم نے آرٹیکل 209 کی بات ہی نہیں کی، ہم آرٹیکل 209 اے کی بات کر رہے ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 209اے کے تحت اسپیکر کی رولنگ چیلنج کی ہی نہیں جا سکتی، میں ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، اس عمارت کی عزت کا ہم نے خیال کرنا ہے، آج گورنر کو ایک اور خط بھیج رہا ہوں۔

 

 

گورنر پنجاب کو بتاؤں گا کہ مجھے 209 اے اور 235 کے تحت اختیارات حاصل ہیں، عدم اعتماد پر ووٹنگ شاید جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو،ہم تو جلدی میں ہیں لیکن کچھ رکاوٹیں آگئی ہیں، گورنر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس بلوا سکتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہیں کرسکتے، اگر وہ ڈی نوٹیفائی کریں گے تو ہمارا خط تیار ہے، چاہتے ہیں پہل وہ کریں،فی الحال ہم نے صدر والا خط روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں، گورنر چاہتے ہیں ہم عوام کے پاس نہ جائیں، ہمارے چیئرمین اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم عوام کے پاس جائیں، اسمبلی تحلیل کے راستے میں حاءل رکاوٹوں کو جلدی دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں، گورنر چاہتے ہیں ہم عوام کے پاس نہ جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close