پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز کب سے ہو گا ؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور (آئی این پی ) پنجاب بھر کے سکولوں میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔ حکومت پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں میں پہلے ہی جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ پنجاب بھر میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 کو صوبہ بھر کے سکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close