کراچی(آئی ا ین پی ) وزیراعلی سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے غیر قانونی طور پر آنیوالے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر، آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور دیگر افسران شریک تھے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ نے اگلے 15 دن سٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی ڈیٹا پولیس اور میڈیا سے شیئر کرنے کا کا حکم دیا، ڈی جی رینجرز کو پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں پراسیکیوشن کو بھی مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا، وزیر اعلی نے پولیس اور رینجرز کو سٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں غیرقانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھائی جائے، شہر کے ہاٹ اسپاٹس پر پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ڈکیتیوں کے دوران 7 قتل ہوئے ہیں، دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتی ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کیا جائے ،سندھ پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں میں کوآرڈینیشن بڑھانے کا مکینزم بنایا گیا تمام انٹیلی جنس ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں