وزیر اعلی پرویز الہی کا پنجاب میں ایک اور نئی تحصیل کے قیام کا اعلان

لاہور (آئی این پی ) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ایوان وزیر اعلی میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے جھنگ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی رائے تیمور بھٹی اور صاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی، صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دوران ملاقات وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے کہا کہ رائے تیمور بھٹی اور صاحبزادہ محبوب سلطان سلطان کے مطالبے پر منڈی شاہ جیونہ کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے،

اللہ تعالی کا شکربجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کر رہا ہوں۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ تحصیل بننے سے منڈی شاہ جیونہ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ منڈی شاہ جیونہ تحصیل بننے سے علاقے کے عوام کی محرومیاں دور ہوں گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close