نئے آفس ٹائم کے لیے تجویز پیش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے تجویز کیا ہے کہ آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد میں وزیر مملکت مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس عبدالواسع شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے تو توانائی کی بچت ہو سکتی ہے،

توانائی کا تحفظ موجودہ معاشی حالات کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ شادی ہال، مارکیٹس کی تنظیموں سے بات کرنے کی ضرورت ہے، ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کی تجویز ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close