کے الیکٹرک صارفین، بجلی 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی (پی این آئی) کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرادی گئی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 ماہ کے لیے مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی3 روپے 30پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست کی گئی ہے، کے الیکٹرک صارفین کی بجلی کی قیمت ڈسکوز کے سہ ماہی ٹیرف کے برابر بڑھانے کی تجویز ہے۔

کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 27 دسمبر کو ہو گی، بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ سماعت کے بعد ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close