پیسے لے لیں، اپنے پاس رکھیں، ان کی آفرز کو انجوائے کریں، عمران خان کا خواتین ارکان اسمبلی کو جواب

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خواتین ارکان اسمبلی سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں خواتین ارکان نے الزام لگایا کہ ہمیں پیسوں اور ہمیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی بھی پیشکش کی جارہی ہے۔خواتین ارکان کا کہنا تھاکہ ہمیں لالچ دیا جارہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں ٹکٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ ان سے پیسے لے لیں اور اپنے پاس رکھیں، آپ نظریے کے ساتھ رہیں اور ان کی آفرز کو انجوائے کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اجلاس میں مونس الہی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو آج 21 دسمبر کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ہدایت کو غیر آئینی قرار دے دیا اور آج اجلاس بلانے سے انکار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close