پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کیسے کریں گے؟ حکمت عملی فائنل کر لی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کیلئے کے پی ہائوس میں پی ٹی آئی ممبران کی گنتی کے بعد انہیں اسمبلی پہنچایا جائے گا، شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی ارکان ایک ساتھ اسپیکر کے روبرو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کل کے پی ہاوس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کے سامنے پیش ہونے سے پہلے کے پی ہاس اسلام آباد میں اجلاس ہوگا، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ جائیں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کیلئے پیغام پہنچا دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close