جمعے کو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، پی ٹی آئی لیڈر نے حقیقت کا اعتراف کر لیا

لاہور(آئی این پی)رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ پرویز الہی یوں ہی عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے، انہوں نے اس حمایت کے بدلے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے ق لیگ کی جانب سے 45 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے جن 45 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، ان کی تعداد میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔شفقت محمود نے جمعے کو پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کے امکانات کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ اگر تحریک اعتماد نہ آتی تو اسمبلی جمعے کو ٹوٹ جاتی، اب پہلے تحاریک کے معاملے طے ہوں گے، پھر اسمبلی توڑنے کی باری آئے گی۔خیال رہے کہ عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی بھی استعفوں کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے تاہم اب یہ خبریں آئی ہیں کہ نہ 23 دسمبر کو پنجاب اسمبلی توڑی جائے گی اور نہ ہی پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close