پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ، بڑے اقدام کا امکان؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے صوبہ پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں آئین،قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین، قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرزپنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو گورنر ہاس کی حفاظت کیلئے مامور کیا جائے۔وزارت داخلہ نے حکم دیا کہ رینجرز کو گورنرہاس کی سکیورٹی کیلئے فوری طور پر تا حکم ثانی تعینات کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close